سینئر ممبر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے پاؤنڈ پر کلہاڑی مارنا پڑے گی۔
فرانسیسی یورو کریٹ کے مطابق برسلز برطانیہ پر زور دے گا کہ وہ یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کی قیمت کے طور پر پاؤنڈ کی قیمت کو کم کرے۔
اطالوی نژاد سینڈرو گوزی ایم ای پی نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو زیادہ مربوط یورپی یونین کے حصے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، مگر لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت سمیت دیگر کئی عوامل انتہائی اہم ہوں گے۔
گوزی پہلے اٹلی کے یورپ کے وزیر تھے اور اب یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں تجدید یورپ میں فرانس کی نمائندگی کرنے والی ایک سینئر شخصیت کے طو رپر پہچان رکھتے ہیں۔
انہوں نے بریگزٹ کو ایک جمہوری آفت قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ 2016 کے ریفرنڈم سے انکار نائیجل فاریج پر ہمارے لیے سب سے بڑی فتح ہوگی۔
دوسر ی طرف وزیر اعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ انکا خواب ہے کہ برطانیہ میری زندگی میں دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہو لیکن تمام 27 رکن ممالک کو الحاق پر اتفاق کرنا ہوگا جب کہ کسی بھی نئے رکن کو قانونی طور پر یورو کو اپنانا ہوگا۔
وزیر اعظم کو پہلے ہی اپنے یورپی یونین کے حامی تبصروں پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شیڈو چانسلر اینڈریو گریفتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام اس شخص کو کبھی معاف نہیں کرینگے جس نے پاؤنڈ کی قربانی دی آزادانہ نقل و حرکت کی اور برسلز کو ہمارے قوانین کا کنٹرول واپس دیا۔