نوبل امن انعام 2026ء ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
امن کا نوبیل انعام جیتنے والی قانون دان ناوانیتھم ناوی پلے کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔
ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل امن انعام دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے عالمی عدالتِ انصاف کی جج تھیں۔
انہیں امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل امن انعام دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ناوانیتھم ناوی پلے کو نوبیل امن انعام ملنے کا خیرمقدم کیا۔
دفتر کی ترجمان شابیا مانٹو نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناوانیتھم ناوی پلے انسانی حقوق کی پُرعزم محافظ اور علم بردار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے مزید لگن اور عزم کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ادب، کیمیا، طبیعیات اور طب کے نوبیل انعامات کے بعد امن کا انعام اس ہفتے دیا جانے والا پانچواں نوبیل انعام ہے۔
گزشتہ سال وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے نوبیل امن انعام جیتا تھا۔