امریکا میں رہائشی قرض پر شرح سود 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مارگیج پر شرح سود بڑھ کر 7 اعشاریہ 49 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو تقریباً 3 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کےایران کے خلاف عسکری اقدام، تیل کی بڑھتی قیمت اور جاری افراط زر شرح سود بڑھنے کے بنیادی اسباب ہیں۔
قرضوں کی لاگت میں اضافے سے عوام کےلیے گھروں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے، رواں برس جنوری سے اب تک مارگیج درخواستوں کی شرح میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکا میں 3 نومبر کے اہم انتخابات قریب آرہے ہیں، اس سے ٹھیک 4 ہفتے قبل مہنگائی اور زندگی کے اخراجات امریکی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح تاریخ کی کم ترین یعنی 32 فیصد پر آگئی ہے۔