برطانوی سفیر سائمن والٹرز نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصل خانہ بند کیا تو برطانیہ 27 اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ قونصل خانہ بند ہونے کی صورت میں وہاں تعینات 27 برطانوی سفارت کاروں کی سفارتی حیثیت ختم کیے جانے کے جواب میں 27 اسرائیلی سفارت کاروں کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں پر برطانیہ کی پابندیوں کے ردِعمل میں قونصل خانہ 8 اکتوبر تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔