امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود نے آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں کی گئی اس ملاقات میں مذہب اور اعتقاد کی آزادی سمیت مختلف ایشوز پر بات کی گئی۔
ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ آرمینیا کی ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے وہ وزیراعظم کے عزم سے متاثر ہوئے۔
آرمینیا کے وزیراعظم نے اس ملاقات کی تصاویر اور نوٹ اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیے۔