سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایک بیان میں سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مدینہ منورہ کی اہم تنصیب کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا، منگل کو ہونے والے حملے کے باعث گرڈ اسٹیشن کے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوئے۔
سعودی اتحادی فوج نے مزید کہا کہ حوثیوں کے بزدلانہ حملوں نے حرمین شریفین کا تقدس پامال اور تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.