فرانس میں اساتذہ کی کمی، کلاسز میں طلبہ کی بڑھتی تعداد اور بہتر تعلیمی سہولتوں کے مطالبے پر طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔
ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ کئی ہائی اسکولز کے راستے بھی بند کر دیے گئے۔
بعض مقامات پر کچرے کے ڈبوں کو آگ لگائی گئی اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
فرانس کے وزیرِ داخلہ کے مطابق احتجاج کے دوران 440 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں زیادہ تر کم عمر افراد شامل ہیں۔
وزارتِ تعلیم کے مطابق احتجاج کے باعث ملک بھر میں تقریباً 400 اسکول متاثر ہوئے جبکہ 10 اساتذہ، کئی طلبہ اور 48 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔