بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشتگردوں نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع دُکّی کے علاقے میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر نانا صاحب زیارت میں حملہ کیا گیا۔
دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید، ایک زخمی ہوگیا، حملے کے بعد دہشت گردوں نے کیمپ میں مقیم 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز کا مغویوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔