فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، تباہی، فاقہ کشی، جبری نقل مکانی اور نسل کشی کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی وفد کی شرکت پر عائد پابندیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، امریکا نے بطور میزبان ملک فلسطینی وفد کو شرکت سے روک کر اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا۔
محمود عباس نے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں آبادکاری کی توسیع اور آبادکاروں کی دہشت گردی میں تیزی آرہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین پر باقی رہے گی، جلاوطنی کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔