سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت 27 ستمبر کو ہوگا۔ لانگ مارچ کے ذریعے وفاقی حکومت پر سیاسی دباؤ پڑے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد لانگ مارچ سے متعلق تحریک انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد ضرور جائیں گے، جہاں روکا وہیں بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔ لانگ مارچ پُرامن احتجاج ہوگا، سب ساتھیوں کو پُرامن رہنے کا کہا گیا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات کے پی نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ ڈنڈے، غلیل یا کسی قسم کا اسلحہ ساتھ نہ لائیں۔