پاکستان اور امریکا نے مشترکہ کارروائی میں 463 کلو گرام کرسٹل میتھ پکڑلی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق ضبط کی گئی کرسٹل میتھ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر یعنی 5ارب 82 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
حکام کے مطابق افغانستان سے منسلک منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی، یہ کھیپ 30 اگست کو پکڑی گئی تھی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق منشیات کی اس کھیپ کےلیے پاکستانی اے این ایف اور امریکی ڈی ای اے نے مشترکہ کارروائی کی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق مشتبہ کنٹینرز پاکستان سے کولمبو روانہ کیے جانے تھے، کنٹینرز میں افغانستان سے آنے والی منشیات کا شبہ تھا۔