ایران میں بیک وقت خواتین کے 2 مارچز توجہ کے مرکز بن گئے۔
دارالحکومت تہران میں 10 کلومیٹر کی دوڑ میں کئی خواتین نے اپنے بالوں کو کھلا رکھتے ہوئے دوڑ لگائی۔
خواتین کی دوڑ ولایت پارک سے شروع ہوئی، 10 کلومیٹر کی اس دوڑ کو 2 چکر لگا کر مکمل کرنا تھا، منتظمین نے خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ مقابلے رکھے تھے۔
دوسری طرف جان فدایان ریلی میں حجاب والی خواتین نے حکومت اور جنگی کوششوں کی حمایت میں مارچ کیا، پاسداران انقلاب، بسیج کے ارکان اور رضا کاروں نے ملک کا دفاع کرنے کی تیاری کا عہد کیا۔
ریلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی خصوصی شرکت کی۔