وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپوزيشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے ستائیس ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے پنجاب میں سیاسی کارکنوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کی۔
اپوزيشن اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا سربراہی اجلاس آج بُلالیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بلائے گئے اجلاس میں لانگ مارچ سمیت اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں پر مشاورت ہوگی۔