23 فیصد پاکستانیوں نے بیرونی سازشوں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
آئی پور کے سروے کے مطابق 21 فیصد افراد نے بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ، 21 فیصد نے دہشت گردوں کی مقامی سطح پر سہولت کاری اور 12 فیصد نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے وسائل کی کمی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ کہا۔
سروے میں غیر ملکی این جی اوز اور تھنک ٹینکس کی پاکستان سے متعلق رپورٹس پر 43 فیصد پاکستانیوں نے انہیں مبالغہ آرائی اور غیر ملکی ایجنڈے کے تابع قرار دیا۔ البتہ 25 فیصد نے انہیں حقیقت پر مبنی قرار دیا۔
ملک میں منشیات کے بڑھتے استعمال کی خبروں پر 90 فیصد پاکستانی پریشان نظر آئے، تاہم 6 فیصد نے اسے غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا۔