سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ایرانی حملوں کے پیشِ نظر سعودی عرب کے سفر پر نظرِ ثانی کریں، سعودی عرب میں امریکی تنصیبات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ ہے۔
امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں سے یمن کے سرحدی علاقے کی طرف بھی سفر نہ کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی حملے کا ردِعمل کیا ہو گا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل طے کریں گے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات خفیہ ہوتی ہیں، کسی بھی کارروائی کا فیصلہ ان تینوں ممالک نے کرنا ہے۔