کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچی زخمی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنڈے یا کسی آلے کے وار سے 34 سالہ خاتون اور اس کےتین بچوں کونشانہ بنایا گیا، جاں بحق بچوں میں 6 سال کی حرا، 5 سال کا حنین شامل ہیں جبکہ 18ماہ کی اشمیرہ زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کے 2 بچوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ 18 ماہ کی زخمی اشمیرہ کو این آئی سی ایچ منقتل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا جائزہ لیا اور افسران سے ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے متعلق معلومات لیں
ایس ایس پی ویسٹ نے افسران کو ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات کی۔