ایران میں اصفہان کے قریب ہوئے تباہ امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن سسٹم افسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کر دی گئی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ویپن سسٹم افسر نے بتایا کہ پیراشوٹ میں خرابی کے باعث گرنے سے کمر، کندھا اور بازو ٹوٹا، سر اور چہرے پر زخم آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی فورسز سے بچنے کے لیے شدید زخمی ہونے کے باوجود 7 ہزار فٹ اونچی پہاڑی پر چڑھا، ایک پستول، رابطہ و ٹریکنگ ڈیوائس کے سوا ساتھ کچھ نہ تھا، محفوظ مقام پر پہنچ کر امریکی فوج سے رابطہ کیا۔
اپریل میں اصفہان کے نزدیک امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ تباہ ہونے کے بعد پائلٹ کو فوری بچا لیا گیا تھا لیکن امریکی ویپن سسٹم افسر کو 2 روز بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے دونوں اہلکاروں پر انٹرویو دینے کے لیے دباؤ ڈالا ہے، تاہم ایک پائلٹ نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب پینٹاگون نے امریکی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔