ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایرانی شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا سے مذاکرات مسترد کر دیے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکا ایران کی تمام شرائط تسلیم نہیں کرتا مذاکرات بے سود ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف بیانات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی تمام شرائط تسلیم ہونے تک بات چیت اور مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ایک اور پوسٹ میں ابراہیم عزیزی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا سے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جب تک ایران کی تمام شرائط پوری نہیں ہوتیں۔